ہائی کورٹ بار وفد کی  اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

ہائی کورٹ بار وفد کی  اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

  

ملتان ( خصو صی  رپورٹر)  ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 صدر میاں عادل مشتاق ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ملک ارشد حسین بھٹی ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ سے ملاقات کی انہیں وفاقی وزیر قانون کا منصب سنبھالنے پر مبار ک باد پیش کی صدر و سیکرٹری نے ملتان کے وکلا و بار کو درپیش مسائل پیش کئے اور باہمی امور پر گفتگو ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ وکلا پروٹیکشن بل پر غور کیا جائے ہائیکورٹ بار ملتان کے ساتھ ساتھ تمام بارز کے لئے مستقل بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس موقع صدر و سیکرٹری نے وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ کو ہائیکورٹ بار ملتان آمد اور وکلا سے خطاب کی دعوت دی وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تمام مسائل پر ہمدردانہ غور کر کے انہیں جلد حل کیا جائے گا اور با الخصوص ہائیکورٹ بار ملتان کے لئے جلد فنڈ جاری کئے جائیں گے اور جلد ہی ہائیکورٹ بار ملتان آنے کا وعدہ کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -