ایف بی آر،نئی پراپرٹی ویلیوایشن کا جلداجراء کا امکان

ایف بی آر،نئی پراپرٹی ویلیوایشن کا جلداجراء کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نئی پراپرٹی ویلیو ایشن کا جلد اجرا ہونے کا امکان ہے نئی پراپرٹی ویلیو ایشن میں اکثریتی رہائشی علاقوں میں 8 سے 13 فیصد ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے ملک کے 38 شہروں کے لیے پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہر شہر کے کمرشل(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
 علاقوں کی ویلیوایشن میں 3 تا 7 فیصد رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ ویلیوایشن پر اعتراضات کے بعد صرف اکثریتی رہائشی علاقوں میں 8 تا 13 فیصد ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پوش علاقوں کے کمرشل ایریاز کی عمارتوں اور پلاٹوں کی ویلیو میں فرق 4 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔ پلاٹوں، گھروں، کمرشل عمارتوں اور فلیٹوں کی نئی مارکیٹ ویلیو ہر شہر میں مختلف ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ برلب سڑککمرشل عمارتوں اور پلاٹوں کی مارکیٹ ویلیو الگ سے تیار کی گئی ہے۔ لاہور،راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ،فیصل آباد، ملتان،حیدرآباد اور مردان میں برلب سڑکپلاٹوں اور عمارتوں کی گزشہ ویلیو میں کوئی فرق نہیں رکھا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ویلیوایشن کے لیے صوبائی لینڈ ریونیو محکموں سے برلب سڑکایریاز کی نئی نیوی گیشن لی گئی ہے۔ایف بی آر جلد مرحلہ وار نئی ویلیوایشن جاری کرے گا۔