بی ایم پی کو جدید فورس بنانے کیلئے سفارشات بھجوانے کا فیصلہ

بی ایم پی کو جدید فورس بنانے کیلئے سفارشات بھجوانے کا فیصلہ

  

 ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ)کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کے ہمراہ ڈی جی سیمنٹ فیکٹری اور زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا۔قبائلی علاقہ میں سیمنٹ فیکٹری کی تنصیبات کی سکیورٹی اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا۔فیکٹری انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے کہا کہ ڈی جی (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

سیمنٹ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی فیکٹری ہے۔موجودہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر میدانی اور پہاڑی  علاقوں میں امن و امان  کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔قبائلی فورس بی ایم پی کو جدید اے پی سی وین کی فراہمی کیلئے سفارشات بھیجی جائیں گی۔ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کی کنوینر بیلٹ اور حساس مقامات پر زیادہ سکیورٹی تعینات ہے۔علاقہ کے تمام روٹس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔دن  اور شام میں بھی بی ایم پی اور رینجرز کا گشت ہو گا۔ سی ٹی ڈی کو بھی اس میں شامل کیا جائیگا۔کمشنرنے کہا کہ علاقہ میں شر پسندوں کا قلع قمع کریں گے۔فیکٹری انتظامیہ نے بتایا کہ حساس مقامات اور چیک پوسٹوں پر 40 افراد کی فورس تعینات کردی گئی ہے۔گشت بھی ہوتا ہے۔ہر چیک پوسٹ پر عملہ الرٹ رکھنے کے ساتھ کیمرے،سرچ لائٹس اور دیگر ممکنہ آلات فراہم کئے گئے ہیں۔اس موقع پر رسالدار خرم خان کھوسہ اور بی ایم پی کے دیگر افسران بھی موجود تھے.ڈی جی خان جمخانہ کلب میں پہلی محفل حسن قرآت و نعت  کا انعقاد کیا گیا جس میں صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں عبد الروف روفی اور جنوبی پنجاب سے قاری حضرات محمد طارق،محمد وقاص،محمد ارشد،لطف الرحمن نے تلاوت قرآن پاک اور گلہائے عقیدت پیش کیے۔شاعرہ نئیر رانی شفق نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔کمشنر و صدر کلب لیاقت علی چٹھہ،آر پی او محمد وقاص نذیر،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ،مسلم لیگی رہنما سید عمران شاہ کے علاوہ اللہ بخش کورائی،بلال مصطفی ہمدانی،مرزا اقبال،سلیم قیصر،مزرا ظفر اقبال،وسیم جتوئی،محمد عدیل، شہزاد قدیر،عطاء الرحمن،شعیب رضا،فرقان احمد،شعیب ستار،اسحاق کھوسہ،طاہر جاوید انصاری،ثناء محمد،کمال اختر،ڈاکٹر کشور ناہید رانا،پروفیسر محمد صادق،نعیم اللہ طفیل،نذر حسین کورائی،حافظ راشد سعید،عباس مہدی سمیت دیگر افسران،کلب کے اراکین اور فیملیز بابرکت محفل میں موجود تھیں۔عبدالروف روفی نے  مخصوص لہجے میں حمد باری تعالی، درودو سلام اور مقبول نعتیں پیش کیں. کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ایسی بابرکت محفلیں ہماری نجات اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت بنیں گی۔ڈی جی خان جمخانہ میں ایسی محافل کا بھی سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -