لاہور ہائیکورٹ،چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ کوطالبعلم کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ،چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ کوطالبعلم کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

  

  ملتان ( خصو صی  رپورٹر  )لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 مسٹر جسٹس شاہد کریم نے پوزیشن بہتر بنانے والے تونسہ شریف کے طالبعلم شاہ مسعود کی زیادہ نمبر شمار نہ کرنے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پندرہ روز کے اندر پٹیشنر کو ذاتی طور پر سماعت کر کے پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں تاکہ ایک طالب علم کا مستقبل بچایا جا سکے۔ پٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پٹیشنر نے ایف ایس سی میڈیکل کے امتحان میں 720ذ نمبر حاصل کیے کورونا وبا کی وجہ سے طلبا و طالبات کو ریلیف دینے کی غرض سے ایوریج مارکنگ میں اس کے نمبر 930 ہوگئے اور بعد ازاں اس نے مزید پوزیشن بہتر بنانے کے لئے امتحان دیا تو اس کے نمبر 750 ہوگئے انہوں نے کہا کہ بورڈ کی پالیسی ہے کہ اگر طالب ڈلم پوزیشن کی کوشش میں کم نمبر حاصل کرے تو اس کے سابقہ نمبر کو شمار کیا جائے گا لیکن انٹر بورڈ کمیٹی نے اس کی درخواست پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا اور کہا کہ یہ پالیسی تبدیل ہو گئی ہے تاہم وہ دوبارہ امتحان دے سکتا ہے اور اسے ایک چانس مل سکتا ہے مگر اس کے باوجود ڈیرہ غازی خان بورڈ اس کی درخواست منظور کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ 

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -