تحفظ ماحول کیلئے اسلامیہ یونیورسٹی میں اقدامات تیز

تحفظ ماحول کیلئے اسلامیہ یونیورسٹی میں اقدامات تیز

  

بہاولپوٹر(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ تحفظ ماحول کے لیے غیرمعمولی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں موسمیاتی تبدیلی اور تحفظ ماحول کے لیے قائم کردہ انٹریونیورسٹی (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

کنسورشیم، گرین کیمپس پروجیکٹ اور گرین یوتھ مومنٹ جیسے بڑے پروگرام شامل ہیں۔ ان اقدامات کی وجہ سے یونیورسٹی کی قومی اور عالمی رینکنگ میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور سرکاری اور نجی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار پلانٹ ہیلتھ 2022کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہا ولپور نے ایک طالب علم ایک درخت مہم کا آغاز کیا گیا جس کے تحت تمام طالب علم نہ صرف ایک درخت لگاتے ہیں بلکہ اس کی دیکھ بھال کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں اور ان کو اس کے اضافی نمبر بھی دیئے جاتے ہیں۔ اسی طرح اسٹیٹ کیئر اینڈ سپیس مینجمنٹ، زرعی فارم، شعبہ فارسٹری اور چولستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز کے اشتراک سے بھی تمام یونیورسٹی کیمپسز میں ہزاروں کی تعداد میں درخت لگائے گئے ہیں اور مقامی پھل دار اور سایہ دار درختوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں اس دن کی مناسبت سے گرین کیمپس پروجیکٹ،فیکلٹی آف سوشل سائنسزاورگرین یوتھ مومنٹ نے شجرکاری کا اہتمام کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے طلباء کو بتایا کہ پودے ہماری زیادہ تر خوراک اور 98 فیصد آکسیجن پر مشتمل ہوتے ہیں جو ہم سانس لیتے ہیں۔ اس لیے کرہ ارض پر انسانی زندگی کے لیے ان کی صحت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ڈاکٹرمحمد عبداللہ ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی پارک نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کے چکر کو برقرار رکھنے کے لیے صرف صحت مند پودے ہی ہیں، جو زمین پر رہنے والے انسانوں کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر ثمر فہدڈائریکٹر انیبلنگ سنٹر نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پودوں کی صحت کا اسی طرح خیال رکھیں جس طرح وہ خود کرتے ہیں۔گرین کیمپس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد رشید گل نے کہا کہ ایک طالب علم، ایک پودا پروگرام کے تحت 5000 پودے لگائے جا چکے ہیں جو بلکل صحت مند ہیں۔ مڈٹرم امتحان کے بعد، پودے طلباء کو دیئے جائیں گے اور ان کی صحت اور تندرستی کے لیے جوابدہ ہوں گے۔ اس دن کی مناسبت سے خصوصی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔  

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -