عمران کا دورہ اقتدار جھوٹ کا پلندہ، عبدالرحمان کانجو

عمران کا دورہ اقتدار جھوٹ کا پلندہ، عبدالرحمان کانجو

  

ملتان،میاں چنوں (سٹی رپورٹر،نمائندہ پا کستا ن)عمران اینڈ کمپنی نے چار سالہ دور اقتدار میں قوم کو مسلسل دھوکے سوا کچھ نہیں دیا, تاریخ میں ایسا ڈھیٹ اور دھوکے باز نہیں دیکھا جو ہر روز ایک نیا جھوٹ اور وہ فخریہ انداز میں بولتا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 برائے امور داخلہ و ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملتان عبدالرحمن خان کانجو نے ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں تحصیل وضلعی صدر خواتین ونگ اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری خانیوال غلام شبیر ساقی کے ہمراہ آئے ہوئے میاں چنوں اور وھاڑی کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا. عبد الرحمان خان کانجو نے مبارکباد کے لئے علی پور کانجو آنے پر جانشین غلام حیدر وائیں شہید ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں کو پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا. غزالہ شاہین وائیں نے عبدالرحمان کانجو کو میاں چنوں دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی.غلام شبیر  نے کہا کہ نظریاتی کارکنان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عبدالرحمن خان کانجو جیسا مخلص, ملنسار اور سچا  و کھرا لیڈر ملا ہے جو اپنے کارکنان کا ہمدرد و مخلص ساتھی ہے جنرل سیکرٹری پی پی 209 خان ظفر خان, صدر ایم ایس ایف ضلع خانیوال چوھدری نعمان ٹیپو, ضلعی سیکرٹری انفارمیشن وہاڑی شیخ ظفر شھزاد,  ضلعی صدر خواتین یوتھ ونگ خانیوال نبیلہ مجید اور احسن لیاقت ضیاء نے بھی وزیر مملکت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر عبدالرحمان خان کانجو کو مبارکباد دی, پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید خان کانجو پی پی 213کے زیراہتمام وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو  کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان خان کانجو۔سعد خورشید خان کانجو۔شیخ طارق رشید۔رانامحمودالحسن۔بلال بٹ.شیخ اطہر ممتاز۔چوہدری عبدالوحید آرائیں۔ ملک انور.رانا شاہد الحسن۔آصف قریشی عرفان فریدی۔رحمت علی رحمانی۔رانا ظہیر محسن۔شیخ صادق۔شیخ ببلی۔چوہدری اقبال چوہدری لال۔وسیم میو۔حلیم شاہ۔سجاد عرف دادا۔رانا الطاف۔عدیل شاہ۔شریف رحمانی۔میاں ویس۔شہزاد کریم بھٹی۔اختر عالم قریشی۔مدنی خلیل قریشی۔اختر خان۔منظور کھوسہ۔ملک آصف چھڑا۔ رانانثار احمد۔عمر فاروق بھٹی۔ملک ناصر کمبوہ۔ہارون انجم۔میں اظہر قیوم ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان خان کانجو  نے کہاکہ   عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قبل از وقت انتخابات سمیت تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے لانگ مارچ پاکستان تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے تاہم ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی  پی ٹی آئی مخصوص جگہ پر مارچ کر سکتی ہے جہاں وہ چھ ماہ یا ایک سال بیٹھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو پرتشددمارچ کی طرف نہ لے جائیں، سیاست کریں مگر سیاست کو اس نہج تک نہ کر لے جائیں  اوورسیز کو ووٹ کا حق نہ دیناغلطی ہے لیکن اس کے لیے طریقہ کاروضع کیا جائے۔وزیرمملکت نے کہاکہ انتخابی اصلاحات ہی جمہوریت اور ملکی اداروں کی بنیاد ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ جلد ازجلد انتخابی اصلاحات کا کام مکمل ہواورہم فی الفور نئے انتخابات کی طرف جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اداروں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وجودہ حکومت قانون کے مطابق سختی سے کام کرے گی۔ حکومت کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی کوئی فکر نہیں حکومت معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔اگلے پانچ سال بھی ہماری حکومت ہوگی۔عوامی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ہ نوازشریف اس ملک کے تین دفعہ وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ وہ تمام تر بحرانوں کا سامنا کرچکے ہیں۔ان کے وژن سے فائدہ اٹھا کر ملک کو بحرانوں سے نکالاجاسکتا ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -