شہباز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، چوہدری جعفر اقبال

شہباز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، چوہدری جعفر اقبال

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و مرکزی سینئیر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹر چوہدری(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 محمد جعفر اقبال نے پی پی 256  میں مسلم لیگ ن کے نو منتخب صدر  جام اکبر سوجھل لاڑاورسابق ضلعی نائب ناظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 255 ملک جنید اسلم سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور میں ملک و قوم کی خدمت کی، بہترین فارن پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا۔ اور ہمیں اِس بات کا یقین ہے کے وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، مسلم لیگ (ن) کو ایک بہت بڑا چیلنج ملا ہے، عمران خان کے دورے حکومت میں ملک کو معاشی مسائل، مہنگائی، بیروزگاری جیسے مسائل درپیش ہوئے، عمران خان نے حکومت کے پہلے 100 دن میں کرپشن کے خاتمے، گورنر ہاوسز کی دیواریں گرانے، ٹیکس اصلاحات کرنے اور عوام کو کرپشن روک کر ریلیف فراہم کرنے سے متعلق اہم وعدے کیے تھے۔ مگر یو ٹرن ماسٹر نے اپنی ایک بات کو بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکا، اور انشااللہ مسلم لیگ (ن) اور حلیف جماعتیں کامیاب ہوگی۔  اور مرکزی رہنما چوہدری جعفر اقبال نے کہا کے ملک اِس وقت پانی کے بحران سے دوچار ہے اور ہمیں اللہ سبحان و تعالی سے دعا کرنی چاہئے کہ بارشیں ہوں تا کہ ملکی بحران حل ہو سکے اور بلخصوص جنوبی پنجاب چولستان اور سندھ میں پانی کے بحران سے درپیش آنے والے مسائل حل ہو سکیں۔   کیپشن رحیم یارخان ڈایریکٹر پرو فیشنلز ریلیف آرگنایزیشن ڈاکٹر قاضی عبدالصمد چولستانی چرواہوں سے گفتگو کر رہے رحیم یارخان ڈایریکٹر پرو فیشنلز ریلیف آرگنایزیشن ڈاکٹر قاضی عبدالصمد چولستانی چرواہوں سے گفتگو کر رہے 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -