ڈیرہ میں انتظامیہ الرٹ،ٹرک سے960بوری گندم برآمد

ڈیرہ میں انتظامیہ الرٹ،ٹرک سے960بوری گندم برآمد

  

ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقوں سے گندم کی دیگر صوبوں کو سمگلنگ روکنے کیلئے بارڈر ملٹری پولیس اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ کی زیر نگرانی بی ایم پی نے ایکشن لیتے ہوئے ترنمن چیک پوسٹ سے کی پی کے گندم سمگل کی کوشش(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 ناکام بناتے ہوئے960 بوریاں اپنی تحویل میں لے لیں،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ کا کہنا ہے کہ پرمٹ کے بغیر کسی کو بھی گندم دوسرے صوبوں کو گندم کی سپلائی نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کی ہدایت پردن رات سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں کامیاب بھی ہورہے ہیں۔گندم سمگل کرنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین نے بھی مختلف آڑھتیوں کے گوداموں پر چھاپے مارے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ گندم سرکار کو فروخت کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -