محکمہ تعلیم206ملازمین کی گریڈ 19میں ترقی، نوٹیفکیشن بھی فائنل

محکمہ تعلیم206ملازمین کی گریڈ 19میں ترقی، نوٹیفکیشن بھی فائنل

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب نے شعبہ تعلیم میں گریڈ اٹھارہ میں کام کرنے والے دو سو چھ ملازمین کو ترقی دے کرکے گریڈ انیس میں پروموٹ کر دیا ہے(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

۔ وزیراعلی پنجاب نے سمری کی منطوری دیتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے۔ راجن پور سے ہائر سیکنڈیری سکول محمد پور کے سنیئر پرنسپل محمد شفیق ساجد بھی شامل۔ سنیئر سٹاف ایسویسی ایشن اور دیگر اساتذہ تنظمیوں کی ڈپٹی ڈی ای او کی سربرائی میں مبارک باد۔ گل دستہ پیش کیا۔ تفصیل کے مطابق پروموشن کمیٹی کی سفارش پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گریڈ اٹھارہ میں کام کرنے والے دو سو چھ ملازمین کو گریڈ انیس میں ترقی دینے کی سمری منطوری کر لی ہے۔ ڈیرہ سے عبدالمالک محمد ادریس۔عبدالغفاراختر عباس کھوسہ۔۔۔ حافظ محمد عمر فاروقی۔عصمت اللہ عبدالمجید درانی۔کوٹ چھٹہ سے عبدالرحمان۔ جھنگ سے مسعود یزدانی وہاڑی سے فیاض احمد۔ ملتان سے عبدالسلام۔محمد امین۔ عابد حسین۔  ظفر اقبال ۔ مظفر گڑھ سے محمد شاکر۔سیف اللہ۔محمد منظر۔۔اللہ بخش۔ عبدالشکور۔ محمد ساجد   منیر احمد۔لیہ سے  رضوان عالم۔گرم بشیر۔خالد محمود۔ رحیم یار نوید انجم۔حفیظ الرحمان بھکر سے منظور احمد۔   محمدزبیر بہاولپور خالد جاویدوہاڑی محمد اسلم ودیگر شامل ہیں۔ راجن پور سے   ترقی پانے والے محمد شفیق ساجد کومبارک باد دینے کے لیے سنیئر سٹاف ایسو ایشی ایشن کو وفد جس میں فیاض احمد چانڈیہ۔ رانا اسد۔ نورالحسن خان۔ ارشاد احمد قریشی۔ فضل عباس۔ حاجی حیات۔ میاں عبدالرشید۔ عبدالقیوم خان۔عمران خلیل قریشی۔  شامل نے ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجداسلام پتافی کی قیادت میں محمد پور دیوان سکول پہنچ کرکے پھولوں کے ہار پہنائے اور گل دستہ پیش کیا۔ ترقی پانے والے محمد شفیق ساجد نے کہا کہ اج کا دن خوشی کا دن ہے۔ اللہ تعالی نے جہاں عوام کی خدمت کا موقع دیا تو ہر ممکن مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -