اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا امدادی سنٹر پر چھاپہ، ریٹیلر گرفتار، اکاؤنٹ سیل

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا امدادی سنٹر پر چھاپہ، ریٹیلر گرفتار، اکاؤنٹ سیل

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عرفان خورشید ملک نے مستحق خواتین کی آنے والی امدادی رقم سے کٹوتی کرنے والے کے(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے، گزشتہ روز چھاپوں کے دوران دائرہ دین پناہ میں 2خواتین شمیم مائی اور گانہورمائی کی شکایت پر شاہ زین موبائل شاپ کے اونر ریٹیلر غلام مجتبی جس نے دونوں خواتین سے 2ہزار روپے کی کٹوتی کی تھی کو دھر لیا اور اس کے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں استغاثہ دیکر ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ مذکورہ ریٹیلر کا اکانٹ بھی سیل کردیا گیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے ملزم غلام مجتبی کو حوالات میں بند کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی عرفان خورشید ملک کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 194/22زیر دفعہ 406/420درج کرلیا

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -