میپکو، پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 274ارب کی وصولیاں 

میپکو، پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 274ارب کی وصولیاں 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے مالی سال 2020-21 کے دوران پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 274ارب روپے سے زائد(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسوریکوری کی شرح 99.8فیصد رہی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو مہر اللہ یار بھروانہ کی زیر نگرانی سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ڈی اوز اورآپریشنل سٹاف پرمشتمل ٹیموں کی جانب سے صارفین سے بلوں کی وصولیوں کے لئے مہم جاری ہے۔ڈائریکٹر کمرشل میپکواسد حماد کے مطابق جولائی2021 تااپریل2022 کے دوران ملتان سرکل کی پرائیویٹ صارفین سے 60 ارب71کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ پروگریسوشرح100.1فیصد رہی ہے اور ملتان سرکل کی پرائیویٹ صارفین سے ریکوری کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ڈی جی خان سرکل میں 19 ارب 42 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.7فیصد، وہاڑی سرکل میں 23ارب12کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.3فیصد،بہاولپور سرکل میں 32 ارب 96 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 100فیصد،ساہیوال سرکل میں 37ارب50کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.8فیصد،رحیم یار خان سرکل میں 28ارب38کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.9 فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 33ارب55کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.8فیصد،بہاولنگر سرکل میں 16 ارب 88 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.9فیصداور خانیوال سرکل میں 21 ارب83کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.6فیصدرہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -