محکمہ اینٹی کرپشن کا کوٹ ادو میں آپریشن، جعلساز گرفتار، مہریں برآمد

محکمہ اینٹی کرپشن کا کوٹ ادو میں آپریشن، جعلساز گرفتار، مہریں برآمد

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے کوٹ ادو میں کاروائی کی ہے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کے الزم (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

میں افسران کے جعلی دستخط کا ماہر ملزم گرفتار,ملزم عبدالرزاق کے قبضے سے جعلی مہریں، سرکاری دستاویزات، روزنامچہ واقعاتی کے اوراق بھی برآمد,عبدالرزاق پٹواری کا منشی ہے جو عرصہ 30 سال سے پٹوار خانہ سے منسلک ہے,ملزم عبدالرزاق کی مدد سے مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان نے شہری کی زمین جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروائی,ملزم نو دراز خان نے شہری کی 96 مرلہ وراثتی زمین کا جعلی انتقال اپنے نام درج کروایا، جسے پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -