آر پی او کا مظفر گڑھ کا دورہ،صدر، تھانہ قریشی کا معائنہ

آر پی او کا مظفر گڑھ کا دورہ،صدر، تھانہ قریشی کا معائنہ

  

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر  محمد وقاص نذیر  نے ضلع مظفر گڑھ کا دورہ کیا  اورتھانہ صدر مظفر گڑھ اور تھانہ قریشی  میں پہنچ گئے  تھانہ جات کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، حوالات،اسلحہ خانہ، مال خانہ،بلڈنگ اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا  تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد وقاص نذیر  ایک روزہ دورے پر ضلع مظفر گڑھ پہنچے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

۔آر پی او محمد وقاص نذیر نے تھانہ صدر  مظفر گڑھ اور تھانہ قریشی کا سرپرائز وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران تھانہ جات  کے مینول ریکارڈ،آن لائن ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک، اسلحہ خانہ، مال خانہ،حوالات،بلڈنگ اور صفائی ستھرائی  کو چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو کی۔ اس موقع پر آر پی او نے تھانہ جات میں موجو د سائلین سے ان کے مسائل دریافت کیے اور مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ وزٹ کے دوران آر پی او محمد وقاص نذیر  نے ہدایات جاری کیں  کہ سپروائزری افسران اور ایس ایچ اوز مقرر کردہ  اوقات میں اپنے دفاتر اور تھانہ جات میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے    ان سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور  ان کے مسائل  فوری حل کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔ ایف آئی آر کے بروقت اندراج  کو یقینی بنایا جائے اور زیر تفتیش مقدمات  میرٹ پر یکسو کئے جائیں۔ جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کی حوصلہ شکنی کیلییجھوٹے مدعیان کے خلاف  حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔تھانہ جات کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور کرائم میپنگ کو  یقینی بنایا جائے۔ مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور عدالتی مفروران کے ضا منوں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ سود خوروں، رسہ گیروں،پتھاریداروں، منشیات فروشوں،اسلحہ نا جائز، جوا،قبحہ خانوں،غیرنمونہ، بلانمبری و فیک نمبر پلیٹ والی وہیکلز کے خلاف کریک ڈاون کیئے جائیں۔  قانون شکن عناصرکی سرکوبی اور عوام الناس  کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -