پی ایچ ای ڈیرہ،چار افسروں کیخلاف ایکشن پلان فائنل

پی ایچ ای ڈیرہ،چار افسروں کیخلاف ایکشن پلان فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ہا ؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے بوگس ادائیگیوں اور فراڈ میں ملوث پی ایچ ای ڈی جی خان کے چار آفیسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی مکمل کر لی ہے۔ واٹر سپلائی سکیم سخی سرور میں ان ملازمین اور آفیسران پر ایک کروڑ کی مبینہ خوردبرد کا الزام تھا۔ سیکرٹری ہا ؤسنگ جاوید اختر محمود نے ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بقا جام کو انکوائری آ فیسر مقرر کرتے ہوئے تحقیقات کے  احکامات جاری کیے تھے۔(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
 انکوائری آ فیسر کی رپورٹ پر سیکریٹری ہا سنگ جاوید اختر محمود نے عمل درآمد کرتے ہوئے احکامات جاری کر دیئے۔ ایس ڈی او خالد لغاری کی تین سال سروس ضبط کر لی گئی۔ایس ڈی او مجاہد حسین کو جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا۔ کلرکس طارق خلیل اور محمد صادق کی بھی تین تین سال کی سروس ضبط کر لی گئی۔ اس موقع پر سیکریٹری ہاسنگ کا کہنا تھا۔ کہ ایسے عناصر کو بالکل برداشت نہیں کر یں گے۔کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گے۔ منصوبوں میں کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملازمین ایمانداری سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کو شفاف انداز سے بروقت مکمل کریں گے۔