لرننگ آؤٹ کم پیپرز آؤٹ آف کورس،طالبعلموں کا شدید احتجاج

لرننگ آؤٹ کم پیپرز آؤٹ آف کورس،طالبعلموں کا شدید احتجاج

  

راجن پور (نامہ نگار)محکمہ تعلیم پنجاب کادوھرامعیار سامنے آگیا بورڈز کے امتحان کورس کے مطابق اور ڈی ایس ڈی لاھورکے تحت پور ے  پنجاب کے سکولزمیں  (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

لرننگ آؤٹ کم  کے نام پر جماعت سوم تا جماعت ھشتم کے  سخت ترین گرم موسم مین جاری سالانہ امتحانات کے پیپرز  آٹ آف کورس لئے جانے پر طلبہ اور والدین نیشدید احتجاج کیا ہیجبکہ گزشتہ سال  قبل پانچویں اور آٹھویں کیپی ای سی کے امتحانات ختم کر دیئے گئے تھے ھزاروں معصوم بچوں کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے  نئے تجربات ختم کر کے سکولز کو داخلی امتحانات کے لئے خود مختار بنایا جائے۔ ماہر تعلیم عقیل الرحمان قاضی کا کہنا ہے کہ دوہرا معیار اپنا کر بچوں کے مستقبل کو تاریک بنایا جا رہا ہے سخت ترین گرم موسم میں جاری سالانہ امتحانات کے پیپرز آٹ آف کورس لیاجاناناانصافی اور زیادتی ہے متعلقہ ادارے اس کی روک تھام کریں حکومت بھی متوجہ ہو اور اس کا فوری نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -