بغیر نقشہ تعمیرات،رحیم یارخان انتظامیہ کا آپریشن،کالونی کاکمرشل سنٹر سیل

بغیر نقشہ تعمیرات،رحیم یارخان انتظامیہ کا آپریشن،کالونی کاکمرشل سنٹر سیل

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہرنے ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اورمیونسپل کمیٹی رحیم یارخان اعجاز کو حکم دیاکہ مذکورہ دونوں (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 سکیموں کے نقشے منظور کروائے بغیرتعمیرات، فروخت اورڈویلپمنٹ جاری ہے جسے فوری طورپرسیل کیاجائے جس پرپلاننگ آفیسراعجازنے  کمرشل سنٹر کوسیل کردیا۔واضح رہے کہ گلف ویلی کمرشل سنٹرمیں کھلے عام پلاٹوں کی خریداری کادھندہ عروج  پرتھاتاہم کمرشل سنٹرکے ذمہ واجبات 2کروڑ88لاکھ 76ہزارواجب الاداہیں جبکہ 96کنال پرواقع گلف ویلی کی چاردیواری، سڑکیں تعمیرہوچکی ہیں اوراس بارے میں نہ تومتعلقہ ادارے میں لینڈسب ڈویژن کی فائل جمع ہوئی ہے نہ کوئی فیس اداکی گئی جبکہ گلف ویلی میں بھی پلاٹوں کی فروخت جاری تھی سکیم میں بنائے دفترمیں پلاٹوں کے رنگ برنگ پمفلٹ چھاپ کرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کرکروڑوں بٹورلیے گئے ہیں اب گلف کمرشل سنٹرکوسیل کردیاگیاہے جبکہ عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرمہتاب وسیم اظہرسے مطالبہ کیاہے کہ غیرقانونی چاردیواری کی تعمیرات سڑکیں مسمارکی جائیں۔

مطالبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -