اسلامی نظام معیشت سے ہی ملک میں ترقی وخوشحالی آئے گی، ذیشان اختر

اسلامی نظام معیشت سے ہی ملک میں ترقی وخوشحالی آئے گی، ذیشان اختر

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ  علما(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 کرام منبر و محراب سے ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ، سودکے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد اور عوام کی اخلاقی، دینی اقدار کی ترویج کیلئے کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ مدارس دینیہ پاکستان کی اسلامی نظریاتی اساس کے قلعے ہیں۔ دینی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ اور فاضلین ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ حکومت دینی مدارس کی گرانٹس میں اضافہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر اب حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عدالتی احکامات کی روشنی میں بنکنگ و لین دین کے نظام کیلئے روڈ میپ دے۔ اسلامی نظام معیشت کے نفاذ سے ملک میں خیروبرکت آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت زکوٰۃ و عُشر اور صدقات کے نظام کو فعال کرے۔ پاکستان کے عوام بہت ہی مخیر ہیں اور وہ اسلامی نظام معیشت کو اپناناآئیڈیل سمجھتے ہیں۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -