ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کا رحیم یارخان کا دورہ،مراکز کا جائزہ

ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کا رحیم یارخان کا دورہ،مراکز کا جائزہ

  

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شوذب سعید نے ضلع رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے مختلف گندم خریداری مراکز کا وزٹ کیا۔انہوں نے اس دوران گندم خریداری مراکز پر خریداری کے عمل اور ٹارگٹ کے حصول کے لئے محکمانہ کوششوں کا جائزہ (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

لیا۔ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی میں گندم خریداری مہم 2022/23 کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شوذب سعید نے کہا کہ حکومت پنجاب گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے، ذخیرہ اندوزی کے حوالہ سے سخت اقدامات کر رہی ہے تاکہ عام عوام کو سارا سال گندم اور آٹا مناسب نرخوں پر دستیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لئے محکمہ خوراک پنجاب نے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے تحت محکمہ خوراک پنجاب اور فیڈرل سیڈ کارپوریشن کے افسران مشترکہ طور پر سیڈ کمپنیوں کا سٹاک چیک کرنے کے مجاز ہیں جبکہ فلور ملز کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان جغرافیائی لحاظ سے اہم ضلع ہے اور اس ضلع میں سیڈ کمپنیوں،فلور ملز کی تعداد پنجاب کے دیگر اضلاع سے زیادہ ہے۔لہذا افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنائیں تاکہ گندم و آٹا کی غیر قانونی نقل و حرکت کوروکا جا سکے اور ذمہ دارا ن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ خوراک اور فیڈرل سیڈ کارپوریشن کے افسران سیڈ کمپنیوں کے سرپرائز وزٹ کریں اور وہاں موجود گندم کے سٹاک کا جائزہ لیں جبکہ فلور ملز پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل سیڈ کارپوریشن رانا ندیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 150سیڈ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جو تقریبا 1لاکھ80ہزار میٹرک ٹن گندم سیڈ بنانے کے لئے خرید کر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے ریکارڈ کے مطابق ضلع میں 6لاکھ 85ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی تھی جس میں سے3لاکھ ایکڑ رقبہ سیڈ کمپنیوں کے لئے مختص تھا تاہم فیڈرل سیڈ کارپوریشن گندم کی غیر قانونی ٹریڈنگ روکنے کے لئے محکمہ خوراک کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بہاولپور عدنان بدر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول عبدالماجد خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹارگٹ کے حصول کے لئے محکمہ خوراک متحرک ہے جبکہ گندم و آٹا کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لئے ضلع کے تما م داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹ پر بھی محکمہ خوراک کا عملہ فرائض سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے سیکورٹی اداروں کے تعاون سے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -