ڈی جی ایم ڈی اے، ایم ڈی واسا میں اختیارات کی جنگ

ڈی جی ایم ڈی اے، ایم ڈی واسا میں اختیارات کی جنگ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے اور ایم ڈی واسا میں اختیارات کی جنگ جاری  ہے واسا یونین بھی ایم ڈی واسا کی حمایت میں کود پڑی، غازی یونین سی بی اے واسا کے ہنگامی اجلاس زیر صدارت ملک وحید رجوانہ صدر غازی یونین (سی بی اے)(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 واسا ملتان منعقد ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے مہر عمرحیات ہراج جنرل سیکرٹری غازی یونین واسا ملتان نے کہا کہ ہم ڈی جی ایم ڈی اے سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ طاہر شاہ جس کے خلاف میگا کرپشن کے سیکنڈل کی انکوئریاں جاری ہیں کو نوکری سے فارغ کرنے کی بجائے واسا میں تعینات کرکے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے جو بھی کرپٹ یا بے کار نااہل افسر ثابت ہورہے ہیں انھیں واسا میں روانہ کر دیا جاتا ہے جبکہ واسا پہلے بھی معاشی بحران کا شکار ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک وحید رجوانہ نے کہا کہ یہ آرڈر فوری طور پر منسوخ کیاجائیں بصورت دیگر اس کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائیگی،انہوں نے مزید کہا کہ غازی یونین سی بی اے واسا نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی کی طرف سے واسا کے انتظامی امور میں ایک مرتبہ پھر مداخلت کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی رابعہ محفوظ کو ہٹا کر ایک جونیئر آفیسر عمر ظفر گورمانی کی تعیناتی پر بھی شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ گریڈ 18 کی انجینئر کو ہٹا کر 17 گریڈ کے جونئیر آفیسر کو ایکسیئن کے عہدے پر تعینات کرنا میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے اور ایم ڈی اے میں ٹرانسفر،پوسٹنگ کی آڑ میں جو کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے اگر فوری طور پر یہ نادر شاہی احکامات فوری واپس نہ لیے تو ہم ان غلط احکامات کے خلاف بھر احتجاجی تحریک چلائیں گے اور تمام تر خراب حالات کی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے پر ہوگی، اجلاس میں یونین عہدیداران کی کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازاں غازی یونین سی بی اے یونین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اجلاس میں شریک ملک منیر حسین ہانس، ملک احسان ڈوگر، خاور بھٹہ، ملک جاوید تھہیم، صبیحہ اشرف، ظہور تونسوی، قاری خورشید، فلک شیر، رانا مختیار، حسن ناصر، آغاز۔ عبدالرؤف، محمد اکرم خان، چوہدری محمد سلیم، اسلم سرگانہ، اعجاز خان بلوچ، شعیب خان ترین،کامران خان شریک تھے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -