اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کا چھاپہ، مہنگی کھاد فروخت کرنے پر ڈیلر کو جرمانہ

اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کا چھاپہ، مہنگی کھاد فروخت کرنے پر ڈیلر کو جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لو د ہر ا ں (نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے والے ڈیلر کو جرمانہ اور ایک ڈ یلر کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
 اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشید احمد شجرا  زراعت توسیع کے ہمراہ چھاپہ مار کر  اڈہ پرمٹ پر  کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر مختیار کو بیس ہزار جرمانہ اور گوگڑاں میں احمد بخشش کے خلاف کھاد بلیک میں فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رشید احمد شجرا نے کہا کہ ڈیلرز اپنے سٹاک رجسٹر اور کیش میمو مکمل رکھیں اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مہنگے داموں  کھاد فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے اگر کوئی ڈیلر مہنگے داموں کھاد فروخت  کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کاشتکاروں کو بھی ہدایت کی کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد رقم ادا نہ کریں اگر کسی کا شکار کو کھاد نہ مل رہی ہو تو ان کے دفتر کے نمبر 0608921107 پر رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ڈیلر کھاد دینے سے انکار کرے تو اس کی فوری اطلاع دیں ان کی اطلاع پر ڈیلر کے خلاف سخت  قانونی کاروائی کی جائے گی