آپریشن، سب سٹینڈرز،جعلی پیسٹی سائیڈ برآمد،جرمانے

آپریشن، سب سٹینڈرز،جعلی پیسٹی سائیڈ برآمد،جرمانے

  

بہاولپور،نور پور نورنگا(ڈسٹرکٹ بیورو، نمائندہ پاکستان)محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول بہاولپور  نے مختلف شہروں میں  آپریشن کرکے  سب سٹینڈرز اور جعلی پیسٹی سائیڈ برآمد  کرلیں  محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک اکرام الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سجاد ایگری سروس جمال پور روڈ قائم پور پر موجود دوکان میں تقریبا ایک(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 لاکھ بیس ہزار روپے کی زرعی ادویات جو ایک غیر رجسٹرڈ کمپنی کراپ لائف کیمیکلز حیدرآبادجس کی نہ کوئی ڈیلر شپ ہے اور نہ ہی انوائس موجود تھی سجاد ایگری سروس پر موجود جعلی سپرے کو قبضے میں لے کرقائم پور حوالہ پولیس کردیا جب کہ دوسری کارروائی میں امیر سپرے سنٹر اڈا قائمپور سے گولڈن کراپ سائنس کی زرعی ادویات کیسیمپل لیے گئے جن کا رزلٹ درست نہ آیا تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیسٹ وارننگ ملک اکرام الحق نے مالک کے دوکان محمد آمیر سیلز منیجر گولڈن کراپ سائنس ذوالفقار چیف ایگزیکٹیو گولڈن کراپ سائنس شاہدحسین کیخلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کرا کے قانونی کاروائی شروع کردیا اس موقع پر ملک اکرام الحق نے کہا جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا یہ لوگ کسی رعایت کیحق دار نہیں ہیں اور کہا بغیرڈیلرشپ اور بغیر انوائس کسی کمپنی کے ساتھ کام نہ کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -