نوٹ، مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے: مریم نواز

نوٹ، مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے: مریم نواز

  

      لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوٹ اورمراعات دیکھ کر عمران خان اورپی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ نوٹ اورمراعات دیکھ کر عمران خان اورپی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہوجاتے ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے اورملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے ایسے استعفی دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ یہ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -