ایک سے زائد شناختی کارڈ، پاسپورٹ کے حامل پاکستانیوں کیلئے ایمنسٹی سکیم منظور

ایک سے زائد شناختی کارڈ، پاسپورٹ کے حامل پاکستانیوں کیلئے ایمنسٹی سکیم ...

  

         اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے ایک سے زائدشناختی کارڈاور پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے ایمنیسٹی سکیم کی منظوری دیدی، وزارت داخلہ کی طرف سے وفاقی کابینہ کوایمنیسٹی سکیم کیلئے بھیجی جانیوالی سمری پر گذشتہ کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایمنیسٹی سکیم کا اطلاق ان پاکستانی شہریوں پرہوگا جو ایک سے زائد شناخت رکھتے ہیں اور انکے کے پاس ایک سے زائدپاکستانی پاسپورٹس ہیں،وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایمنیسٹی سکیم 31 دسمبر 2022 تک نافذالعمل رہے گی۔ وفاقی حکومت نے ایمنیسٹی سکیم کے ذریعے پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 12 کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایک دفعہ سزا سے معافی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایمنیسٹی سکیم کو مفاد عامہ میں منظور کیا گیا ہے جس سے اندرون ملک اور بیرون ممالک مقیم پاکستانی یکساں استفادہ کرسکیں گے۔ اس سے قبل 2006 سے 2016 تک وفاقی حکو مت چھ ایمنیسٹی سکیمز جاری کرچکی ہے جن سے تقریباً 12,000 ایک سے زائد شناخت والے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ  کئے گئے۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایمنیسٹی سکیم سے تقریباً 38 ہزار ایک سے زائد شناخت رکھنے والے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جاسکیں گے۔ ایمنیسٹی سکیم کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کیلئے پاکستان اور بیرون ملک مناسب تشہیر کی جائیگی۔یاد رہے، پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن 6 کے تحت ایک سے زائد شناخت پر پاسپورٹ رکھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 3 سال سزا ہوسکتی ہے۔

ایمنسٹی سکیم

مزید :

صفحہ اول -