عمران خان کو گرفتار کیا تو ملک التحریر سکوائر بن جائیگا،حماد اظہر

  عمران خان کو گرفتار کیا تو ملک التحریر سکوائر بن جائیگا،حماد اظہر

  

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک التحریر اسکوائر بن جائیگا‘نوازشریف کہہ رہے ہیں ابھی اسمبلیاں توڑ دو ورنہ ہم بے نقاب ہوجائیں گے‘ شاہدرہ میں خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہایہ چوں چوں کا مربہ عمران خان کامقابلہ نہیں کرپارہا۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائیگا، گرفتاریاں ہوئیں توجیلیں بھرجائیں گی۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی کال پرجیسے ہی عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت گرجائیگی۔

حماد اظہر

مزید :

صفحہ اول -