بن قاسم اور شاہ لطیف ٹان سے 38 مشتبہ افراد زیر حراست
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر پولیس نے پوچھ گچھ کے لیئے 38 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔کراچی میں دھماکے کے بعد ملیر پولیس نے بن قاسم اور شاہ لطیف ٹاؤن میں رات گئے کیئے گئے آپریشن کے دوران 286 گھروں کی تلاشی لی، جس میں 38 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔اس موقع پر پورے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی اور آنے اور جانے والے افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔