اورنج لائن دنیا کا سب سے چھوٹا ماس ٹرانسٹ منصوبہ ہے، فردوس شمیم

اورنج لائن دنیا کا سب سے چھوٹا ماس ٹرانسٹ منصوبہ ہے، فردوس شمیم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اورنج لائن دنیا کا سب سے چھوٹا ماس ٹرانسٹ منصوبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے عوام کو مبارک مانگے تانگے ایس آئی ڈی سی ایل کے ذریعے عوام کو بسیں دیں، 15 سال سے کراچی کے عوام سندھ حکومت کی بسیں دیکھنے کیلئے ترس گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیر نے دس ہزار ایک نے پانچ ہزار پھر اویس شاہ نے 5 ہزار بسوں کا وعدہ کیا، 15 سالوں صوبائی وزرا میں 17 ہزار بسیں دینے کا وعدہ کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اورنج لائن کی بسیں ایس آئی ڈی سی ایل کے توسط سے کراچی پہنچیں، بسیں منگوانے کا طریقہ کار ایس آئی ڈی سی ایل نے نااہلوں کو سیکھایا، اورنج لائن دنیا کا سب سے چھوٹا ماس ٹرانسٹ منصوبہ ہے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 2016 کا منصوبہ 2022 میں مکمل ہوا یعنی چھ سال لگے، بسیں آگئیں مگر انفراسٹرکچر 2022 میں بھی مکمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا، ماس ٹرانسٹ میں یلو بلو ریڈ بران لائن کا منصوبہ کہیں نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پچھلے 3 سال سے اسمبلی میں ریڈ لائن کا بجٹ آرہا ہے مگر کام نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے، اب تباہی چاہنے والی ایم کیو ایم بھی ان کے ساتھ مل چکی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -