امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،شہباز گل کی سیالکوٹ میں پولیس کارروائی کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ،سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنماشہباز گل کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنا ہمار بنیادی حق ہے اور اس حق سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، امپورٹڈ حکومت عوامی دباو¿ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی
جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا
چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سیالکوٹ میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے
امپورٹڈ حکومت عوامی دباؤ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 14, 2022