کراچی اور لاہور میں شدید گرمی، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوالرٹ جاری

کراچی اور لاہور میں شدید گرمی، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوالرٹ جاری
کراچی اور لاہور میں شدید گرمی، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوالرٹ جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے کراچی اور لاہور میں شدید گرمی جبکہ میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ کراچی اور لاہور سمیت میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی ،وسطی میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔لاہور میں آج پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، آئندہ 2 روز تک حیدر آباد، بدین ،میرپور خاص،عمر کوٹ ، سانگھڑ میں پارہ 46 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورآزاد کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔اسلام آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے سرگودھا، میانوالی ، بھکر، لیہ ، ڈی جی خان اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -