شادی والے دن دولہا دلہن میں جوڈو کا مقابلہ، دولہا شکست کھاگیا

شادی والے دن دولہا دلہن میں جوڈو کا مقابلہ، دولہا شکست کھاگیا
شادی والے دن دولہا دلہن میں جوڈو کا مقابلہ، دولہا شکست کھاگیا
سورس: Screengrab

  

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں شادی والے دن ایک عجیب جوڈو کا میچ ہواجس میں دلہن نے بلیک بیلٹ ہولڈر دولہے کو شکست دے دی۔اطلاعات کے مطابق حاضرین نے تالیاں بجا کر دونوں کو  داد دی جس کے بعد جوڑے کی شادی کی تقریب ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک نیشنل جوڈو ٹیم کی 23 سالہ کھلاڑی اُمران سہبل اور نیشنل جوڈو ٹیم کے کوچ اور بلیک بیلٹ ہولڈر طلحہ انیس نے شادی والے دن تقریب سے کچھ وقت قبل ایک جوڈو کا میچ کھیلا۔رپورٹس کے مطابق عروسی سوٹ کے اوپر جوڈو کا لباس پہنی دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر طلحہ کو زمین پر پٹخ کر شکست دی۔

رپورٹس کے مطابق دولہے کا کہنا تھا کہ' ہم دونوں ایک طویل عرصے سے ساتھ رہے ہیں۔ اس دوران ہم نے کئی میچز میں حصہ لیا۔ لہٰذا  ہم یہاں  حاضرین کو اپنا تعارف کروانے کے غرض سے یہ میچ کھیل رہے ہیں'۔ دوسری جانب دلہن نے کہا کہ 'ہم نے ایک طویل عرصے سے اس طرح کی منصوبہ بندی کی تھی کیونکہ ہم ایک ہی کھیل سے وابستہ ہیں،  ہم نے ایک نمائشی میچ  کھیلا، یہ بہت خوبصورت تھا تاہم  یہ  شادی کے لباس کے ساتھ مشکل تھا لیکن ہم نے پھر بھی اچھا کیا'۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -