کراچی میں ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی، شہری سے 53 لاکھ چھین کر فرار

کراچی میں ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی، شہری سے 53 لاکھ چھین کر فرار
کراچی میں ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی، شہری سے 53 لاکھ چھین کر فرار

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں منی ایکسچینج سے 53 لاکھ روپے لے کر نکلنے والے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔پولیس کےمطابق ملزمان نے گاڑی کا پیچھا آئی آئی چندریگر روڈ سے کیا اور  شہری سے رقم  چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات جناح ہسپتال کے قریب شاہراہ فیصل پر ہوئی جس دوران مزاحمت پر ملزمان  نے فائرنگ کردی جس سے 48 سالہ نصیب جان زخمی ہوگیا۔پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ  درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -