سیالکوٹ میں بلااجازت جلسے کی کوشش، عثمان ڈار اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر چوہدری پرویز الہیٰ بھی میدان میں آ گئے 

سیالکوٹ میں بلااجازت جلسے کی کوشش، عثمان ڈار اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر ...
سیالکوٹ میں بلااجازت جلسے کی کوشش، عثمان ڈار اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر چوہدری پرویز الہیٰ بھی میدان میں آ گئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کیلئے ہونے والی گرفتاریوں پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ جلسہ پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے ، عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیاہے ، جلسے کی تشہیر کیلئے عثمان ڈار کو حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ، جلسے کی تشہیر کا مشکل کا م اکیلے عثمان ڈار کر رہے تھے ، اب جلسے کی تشہیر کا کام ن لیگ اور حمزہ شہباز نے لے لیاہے ۔

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں۔ ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے ،مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کیخلاف درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں۔

مزید :

قومی -