اداکارہ مشعل خان بھارتی میوزک ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ مشعل خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بھا رتی میوزک ڈارئیکٹر کے ساتھ اپنے آ نے والے نئے پراجیکٹ کے بارے میں بتایا۔
اداکارہ نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” کیا یہ سچ ہے کہ برج جورا اور برج دلو مل کر ایک حقیقی تعلق بناتے ہیں ، آپ نہ صرف ایک بہترین پروڈیوسر بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہے یہ میں اس لیے نہیں کہہ رہی کیونکہ میں نے آ پ کے ساتھ کام کیا ہے ۔آپ کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آ یا، کام کرتے ہوئے وقت کا معلوم ہی نہیں، ہوا ایسا لگا جیسے وقت کو پر لگ گئے ۔میرے بہترین دوست میری ساری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں آپ بحفاظت سفر کریں بہت جلد پھر ملا قات ہوگی“۔
View this post on Instagram
مشعل خان کی اس پوسٹ کے جواب میں بالی ووڈ ڈائریکٹر نے بھی اداکارہ کو ان کے بہترین کام کے لیے سراہا اور کہا کہ وہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مشعل خان اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی روزمرہ کی زندگی کے حالاے کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں اگر کام کے حوالے سے دیکھا جائے تو انھیں سکرین پر آ خری بار ڈرامہ پری ذاد میں دیکھا گیا تھا۔