فواد چودھری نے گوجرانوالہ ڈویژن سے بھی کارکنان کو سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی 

فواد چودھری نے گوجرانوالہ ڈویژن سے بھی کارکنان کو سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کر ...
فواد چودھری نے گوجرانوالہ ڈویژن سے بھی کارکنان کو سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینر رہنما فواد چودھری نے گوجرانوالہ ڈویژن سے بھی پی ٹی آئی کارکنان کو سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فوادچودھری کا کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر سیالکوٹ پہنچ رہا ہوں، گوجرانوالہ ڈویژن کے کارکنان بھی سیالکوٹ پہنچیں ،آج کا جلسہ حقیقی آزادی کی طرف ایک بڑا قدم ہے، فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف جیسی گندگی سے سیالکوٹ کو پاک کرنا ہے باہر نکلو اپنی آزادی کیلئے۔

مزید :

قومی -