سیالکوٹ میں جلسے کا معاملہ،( ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں، پیغام جاری کر دیا

سیالکوٹ میں جلسے کا معاملہ،( ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی میدان میں آ ...
سیالکوٹ میں جلسے کا معاملہ،( ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں، پیغام جاری کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز کا کہنا ہے کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے۔ 

نجی ٹی وی" سماء"کے مطابق مریم نواز کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،کئی روز سے مسیحی برادری پی ٹی آئی کے جلسے کیخلاف سراپا احتجاج ہے ،چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ مسیحی برادری کی عبادت گاہ کی توہین ہے ۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے ،مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہار ا حق ہے نہ تمہیں اس کی اجازت دیں گے۔اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اسکے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟

مزید :

قومی -