پنجاب کےسرکاری ہسپتالوں کی ابتر صورتحال، مفت علاج بند ،ایئرکنڈیشنڈ سسٹم خراب،ادویات نایاب،پانی غائب،مریضوں نے گھروں سے پنکھے منگوا لیے

پنجاب کےسرکاری ہسپتالوں کی ابتر صورتحال، مفت علاج بند ،ایئرکنڈیشنڈ سسٹم ...
 پنجاب کےسرکاری ہسپتالوں کی ابتر صورتحال، مفت علاج بند ،ایئرکنڈیشنڈ سسٹم خراب،ادویات نایاب،پانی غائب،مریضوں نے گھروں سے پنکھے منگوا لیے

  

لاہور(جاوید اقبال سے )صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں واقع ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں سسٹم کا بڑا حصّہ ناکارہ ہوگیا ہے جس کے باعث مفت ادویات کی فراہمی اور سرجری کا سلسلہ بند ہوگیا ہے جبکہ شدید گرمی میں وارڈز میں ایئر کنڈیشنڈ چل رہے ہیں اور نہ پنکھے اور نہ کولر یہاں تک کہ لوگوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی بھی دستیاب نہیں ہے اس مشکل ترین صورتحال میں مریضوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی سانسیں بحال رکھنے کے لئے اور ان کو شدید گرمی اور حبس سے بچانے کے لئے بعض ہسپتالوں میں لوگ پنکھے اپنے گھروں سے لا رہے ہیں سب سے زیادہ برے حالات میو ہسپتال کے وارڈز کے ہیں جہاں اکثر مریض گرمی سے بچنے کے لئے ہوا کی خاطر پنکھے گھروں سے لے کر آئے ہیں روزنامہ" پاکستان "کے سروے کے مطابق شہر لاہور کے 90فیصد سے زائد ہسپتالوں میں مفت علاج و معالجہ تقریباً بند ہوچکا ہے آپریشن کے لئے ڈاکٹر مریضوں کو بازار سے ادویات اور دیگر سامان منگواتے ہیں کینسر اور گردوں کے ڈائلیسز کے لئے بھی کسی قسم کی مفت ادویات دستیاب نہیں ہیں یہاں تک کہ بعض ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں بھی مریضوں کے لواحقین سے کہا جاتا ہے کہ بازار سے ادویات لے کر آئیں لیبر روم میں بھی ادویات بازار سے لانے کا کہا جاتا ہے دوسری جانب ہسپتالوں میں انتہائی گرمی کے عالم میں ایئر کنڈیشنڈ سسٹم دم توڑ چکا ہے زیادہ تر ایئر کنڈیشنرز آﺅٹ آف آرڈر ہوچکے ہیں اور ان کی سروس کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا پنکھوں کی زیادہ تر تعداد خراب ہے جن کو تبدیل کرنے کے لئے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کئے گئے یہاں تک کہ وارڈوں کے اندر ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے لگائے الیکٹرک واٹر کولر بھی خرابی کا شکار ہیں میو ہسپتال ،جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال کے اکثر وارڈوں سمیت ضلعی انتظامیہ زیر اہتمام ہسپتالوں کے اندر یونٹس میں پنکھے خراب ہیں اور مریض اپنے گھروں سے پنکھے لانے پر مجبور ہیں اس حوالے سے مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں ہر ہسپتال کو مکمل ایئر کنڈیشنڈ کیا تھا یہ سسٹم ہسپتالوں کی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے خراب ہوچکا ہے اور سرجیکل وارڈز میں آپریشن زدہ مریضوں کے زخم خراب ہو رہے ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری صحت علی جان خان سے جب بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے گا اور تمام ہسپتالوں کو سہولت فراہم کی جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -