بد انتظامی کا نوٹس لیا جائیگا ،ہسپتال مسائلستان بن چکے ہیں: خواجہ سلمان رفیق

بد انتظامی کا نوٹس لیا جائیگا ،ہسپتال مسائلستان بن چکے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
بد انتظامی کا نوٹس لیا جائیگا ،ہسپتال مسائلستان بن چکے ہیں: خواجہ سلمان رفیق

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے رہنما متوقع وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں بد انتظامی کا نوٹس لیا جائے گا اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی وہ گزشتہ روز ”پاکستان“سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ خراب ایئر کنڈیشنر ز،پنکھے اور کولرز جنگی بنیادوں پر ٹھیک کروائے جائیں گے۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں پورے ملک میں صحت کے میدان میں پنجاب کو  ماڈل صوبہ بنایا تھا مگر سابق حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے محکمہ صحت کو تباہ کردیا گیا اس کا ثبوت یہ ہے کہ آج ہسپتال مسائلستان بن چکے ہیں اور لوگ اپنے گھروں سے پنکھے لانے پر مجبور ہیں بہت جلد ان مسائل کو حل کردیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -