زہریلی لسی پینے سے ایک ہی گھر کے 12 افراد بے ہوش

زہریلی لسی پینے سے ایک ہی گھر کے 12 افراد بے ہوش
 زہریلی لسی پینے سے ایک ہی گھر کے 12 افراد بے ہوش

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)نواحی گاؤں ولی داد پلی میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی گھر کے 12 افراد بے ہوش ہوگئے، جن میں   خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، متاثرہ افراد کو   سول ہسپتال لایا گیا   اور طبی امداد ملنے کے بعد ان کی حالت بہتر ہے ۔

تفصیلات کےمطابق گاؤں ولی داد پلی میں  بھیل برادری سے تعلق رکھنےوالے بارہ افراد جن میں اوم پرکاش ،ہرمی ،سریش کمار ،نندلال ، راجیش ،مسمات لالی ، مسمات لاشاں ، گھنشام ،کانجی ،خانی  شامل ہیں ،  تمام متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے بتایا جاتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -