سرکاری ہسپتالوں کے کینٹین مافیا کی لوٹ مار ، ناجائز منافع خوری عروج پر ،پینے کے پانی کے نرخوں میں اضافہ

سرکاری ہسپتالوں کے کینٹین مافیا کی لوٹ مار ، ناجائز منافع خوری عروج پر ...
سرکاری ہسپتالوں کے کینٹین مافیا کی لوٹ مار ، ناجائز منافع خوری عروج پر ،پینے کے پانی کے نرخوں میں اضافہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں واقع کنٹینز اور کیفے ٹیریاز میں گرمی کے باعث پینے کے پانی کے نرخ بڑھا دیئے گئے ہیں جبکہ غیر معیاری مشروبات کی کھلے عام فروخت کی جا رہی ہے بتایا گیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں لگائے گئے الیکٹرک کولر کنٹین مافیا نے خراب کروادیئے ہیں جس کا مقصد بوتل کے پانی کو مہنگے داموں فروخت کرکے ناجائز منافع کمانا ہے جس کے بعد پانی کے آدھا لیٹر بوتل50روپے اور ڈیڑھ لیٹر کی 80میں فروخت کی جارہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -