صبا قمر اور احسن خان کی نئی رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

صبا قمر اور احسن خان کی نئی رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
صبا قمر اور احسن خان کی نئی رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
سورس: instagram

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور اور اداکار احسن خان پاکستان کے مشہور اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں,  دونوں کی ایک رومانوی رقص کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس  نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ۔

 یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور اداکار احسن خان ان دنوں اپنے آنے والے نئے ڈرامے ’فراڈ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں یہ رقص کی ویڈیو بھی ڈرامے کے سیٹ پر ہی بنائی گئی ہے۔ڈرامے کے ٹیزر سے اس کی کہانی کافی دلچسپ اور سنسنی خیز محسوس ہو رہی ہیں۔ اس ڈرامے کی کہانی مشہور ڈائریکٹر ثاقب خان نے لکھی ہے اس سے پہلے بھی انھوں نے مشہورڈرامے ’چیخ اور پیار کے صدقے کی کہانیاں بھی لکھی ہیں۔

 اس کے علاوہ بھی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام کاﺅنٹ پر ڈرامے فراڈ کی کچھ جھلکیاں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ داکارہ صبا قمر کی عید الفطر کے موقع پر فلم گھبرانا نہیں ہے ریلیز ہوئی ہے اور اب وہ پھر سے ٹی وی سکرین پر آ نے کے لیے تیار ہے ان کا نیا ڈرامہ ’تمھارے حسن کے صدقے جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے۔

مزید :

تفریح -