کرن جوہر پر اقربا پروری کے الزامات پر کیارہ ایڈوانی ان کے حق میں بول پڑی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کیارہ ایڈوانی نے کرن جوہر پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان پر یہ سراسر غلط الزام ہے ۔ کیارہ ایڈوانی نے بتایا کہ ”آ ج ان پر تنقید کی جارہی ہیں لیکن انہوں نے میری مدد اس وقت کی جب مجھے کوئی جانتا بھی نہیں تھا، کرن جوہر اور فیشن ڈیزائنر مہیش ملہوترہ نئے آنے والے لوگوں کی بنا کسی غرض کے مدد کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنی آ نے والی فلم بھول بھلیاں کی پروموشن کے دوران ایک سوال کے جواب میں میڈیا رپوٹرز کو جواب دیتی ہے کہ ”کرن جوہر بالی ووڈ میں نئے آ نے والے لوگوں کی بہت مدد کرتے ہیں “۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے کرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی تو انہیں ہر جگہ پر مسترد کر دیا گیا تھا لیکن کرن جوہر نے انہیں موقع دیا اور سپورٹ کیا۔