پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو رہا کر دیا گیا, تھانہ لیسر کلاں سے نارووال کیلئے روانہ

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو رہا کر دیا گیا, تھانہ لیسر کلاں سے نارووال کیلئے ...
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو رہا کر دیا گیا, تھانہ لیسر کلاں سے نارووال کیلئے روانہ

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو رہا کر دیا گیاہے، تھانہ لیسر کلاں سے نارووال روانہ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو صبح سیالکوٹ سے سی ٹی آئی جلسہ گراونڈسے گرفتار کیا تھا اور اب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو رہا کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ عثمان ڈار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر گرفتار کیا گیا تھا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سی ٹی آئی گراونڈ مسیحی برادری کی ملکیت ہے ذاتی جگہ پر جلسہ کی اجازت نہیں دے سکتے جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے وی آئی پی کرکٹ گراونڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو رہا کر دیا ہے ۔

مزید :

قومی -