شہبازشریف کا ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کے دورے کا فیصلہ کیونکہ ۔ ۔ ۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیاں کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج (ہفتہ )متحدہ عرب امارات جائیں گے، وہاں ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیت کریں گے۔
اس سے پہلے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ شیخ زید بن سلطان النہیان نے یو اے ای فیڈزریشن کی بنیاد رکھی جبکہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے اسے مضبوط کیا اور مثالی ترقی دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے پچاس سال کی مسلسل محنت سے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنے والد کے ترقیاتی کام کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔وزیراعظم نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات کو امت مسلمہ کے لیے عظیم نقصان قرار دیا۔