شدید گرمی میں سماجی تنظیم نے عمر کوٹ میں ہیٹ ویوو کیمپ لگا دیا
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر)عمرکوٹ میں شدید ترین گرمی اور لو کی شدت کو محسوس کرتےہوئےمعروف سماجی تنظیم اکٹیڈ پاکستان آرگنائیزیشن نے 5 روزہ ہیٹ ویوو کیمپ لگا دیا ۔بس ٹرمینل عمرکوٹ سٹی پر کیمپ کامحکمہ سوشل ویلفیئر کے اسٹنٹ ڈائریکٹر سروپ چند اسسٹنٹ اور پرسنل اسٹنٹ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مشتاق کمباراور سلیم ڈومینک CWS نے دورہ کیا اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
ان کاکہناتھاکہ ہیٹ ویوو کیمپ کا انعقاد ایک انتہائی مستحسن اقدام ہے، شہریوں کو شدید گرمی اور لو سے بچنے کے لیے بلا ضرورت اپنے گھروں سےباہر نہیں نکلنا چاہیے ، ٹھنڈے مشروبات کازیادہ استعمال کریں ۔