پی ٹی آئی نے سیاست کی خاطر سیالکوٹ کو میدان جنگ بنا رکھاہے ،شیری رحمان 

پی ٹی آئی نے سیاست کی خاطر سیالکوٹ کو میدان جنگ بنا رکھاہے ،شیری رحمان 
پی ٹی آئی نے سیاست کی خاطر سیالکوٹ کو میدان جنگ بنا رکھاہے ،شیری رحمان 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب صد رپاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سیاست کیلئے سیالکوٹ کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کو مذہبی جذبات کا احساس رکھنا چاہیے ،عمران خان ملک میں نفرت کو فروغ دینا بند کریں ، ان کی وجہ سے ملک میں تقسیم دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ۔

شیری رحمان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی قیادت سیاست کی خاطر بدترین صورتحال پید اکر رہے ہیں ،تحریک انصاف کا طریقہ سیاست ملک و قوم کیلئے ناسوربن چکا ہے ،ملک اس طرح کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا۔

مزید :

قومی -