شعیب اختر کو میچ فکسنگ والی بات نہیں کرنی چاہیے تھی،شاہد آفریدی 

شعیب اختر کو میچ فکسنگ والی بات نہیں کرنی چاہیے تھی،شاہد آفریدی 
شعیب اختر کو میچ فکسنگ والی بات نہیں کرنی چاہیے تھی،شاہد آفریدی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہدخان آفریدی کا کہنا ہے شعیب اختر کو میچ فکسنگ والی بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی یہ بات تب کرنی چاہیے تھی جب آپ کھیل رہے تھے۔

نجی ٹی وی سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کو میچ فکسنگ والی بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی، جب آپ کرکٹ کھیل رہے تھے تب ہی وہ بات کرنی چاہیے تھی، حیران ہوں شعیب اختر اتنی پرانی بات اب کررہے ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم دورسے آرہی ہے،اس لیے انہیں پوری اسٹرینتھ کیساتھ آنا چاہئے، آسٹریلوی ٹیم اسٹرینتھ کےساتھ آئی تھی،سب نے انجوائے کیا۔دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ رضوان کو آرام کروانا ہے تو سرفرازکا کھیلنے کا حق بنتا ہے،3سے 4 لڑکوں کو ڈیبیو کروانا چاہیے، بینچ پربیٹھے ہوئے لڑکوں کو بھی چانس دینا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ موجود ہے بس بچوں کو ادارے بنا کردینے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ”کے پی ایل “میں کھیلنے کا پلان ہے،سوچ رہا ہوں اس بارکوچنگ بھی کروں۔

مزید :

قومی -کھیل -