عمران خان کی آئین شکنی کی کوشش پر عدالتیں رات کو کھلیں،اویس لغاری 

عمران خان کی آئین شکنی کی کوشش پر عدالتیں رات کو کھلیں،اویس لغاری 
عمران خان کی آئین شکنی کی کوشش پر عدالتیں رات کو کھلیں،اویس لغاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اویس لغاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئین شکنی کی کوشش کی،آئین شکنی کی کوشش پررات 12بجے عدالتیں کھلیں۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ایک مہینے کی حکومت کو کون قصور وار ٹھہرا سکتا ہے ،عثمان بزدار نے پنجاب کا بیڑا غرق کر دیا ہے ،انہوں نے پنجاب میں گورننس کا بہت برا حال کیا ہے ،عمران خان پنجاب کو کھنڈرا ت میں تبدیل کر گیا ہے ،پنجاب کے ہسپتالوں میں 48فیصد تک ٹیکنیکل لوگ موجود ہی نہیں ہیں۔

مزید :

قومی -