سیالکوٹ میں عثمان ڈار کارکنوں کے ساتھ کرینوں کے آگے لیٹ گئے، ویڈیو سامنے آگئی

سیالکوٹ میں عثمان ڈار کارکنوں کے ساتھ کرینوں کے آگے لیٹ گئے، ویڈیو سامنے آگئی
سیالکوٹ میں عثمان ڈار کارکنوں کے ساتھ کرینوں کے آگے لیٹ گئے، ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Screengrab

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی کارکنوں کے ہمراہ سیالکوٹ میں کرینوں کے سامنے لیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ سیا لکوٹ سے سی ٹی آئی جلسہ گراونڈ سے ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے کی تیاریاں کرنے پر عثمان ڈار اور اسجد ملہی سمیت تحریک انصاف کے 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا۔جسے بعد ازاں تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد پولیس نے عثمان ڈار سمیت گرفتار دیگر افراد کو رہا کر دیا گیا۔اب سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانے کے لیے لائی گئی کرینوں کے سامنے لیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار بھی کارکنوں کے ہمراہ کرینوں کے آگے لیٹ گئے اور اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -قومی -