ڈاکٹر امیر احمد شیخ آزاد جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی تعینات 

ڈاکٹر امیر احمد شیخ آزاد جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی تعینات 
ڈاکٹر امیر احمد شیخ آزاد جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی تعینات 

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر ترین افسر ڈاکٹر امیر احمد شیخ کو آئی جی آزاد جموں و کشمیر تعینات کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز "کے مطابق ڈاکٹر امیر شیخ کی آئی جی آزاد جموں و کشمیر کی تعیناتی کا حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔ ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -