آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا
آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر مئی کے آخر تک شدت کے ساتھ برقرار  رہ سکتی ہے۔

آج سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، دادو اور لاڑکانہ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد اور سرگودھا 47، فیصل آباد،لاہور اور ملتان 46، سکھر 45، شیخوپورہ 44، اسلام آباد میں 43 ،کراچی میں 42 اور پشاور میں پارہ 41 ڈگری پر پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہےکہ گرمی کی لہر اگلےہفتے بھی جاری رہے گی 18مئی سے بیشتر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت مزید بڑھنےکا امکان ہے، 18 مئی سےدرجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی سےآبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کے لیے پانی کی قلت کا خطرہ ہے، زیادہ درجہ حرارت کے باعث توانائی اور پانی کی کھپت بڑھ جائے گی، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دیں اور مویشیوں اور  پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ زیادہ درجہ حرارت ہیٹ اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے، شہری احتیاط کریں۔

مزید :

ماحولیات -