رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا، یہ منظر کن ممالک میں دیکھا جا سکے گا؟

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا، یہ منظر کن ممالک میں دیکھا جا ...
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا، یہ منظر کن ممالک میں دیکھا جا سکے گا؟

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا جس کا امریکا، یورپ اور دیگر حصوں میں مشاہدہ کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 32 منٹ پرہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مختلف ممالک میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13منٹ پرچاند کو گرہن عروج پرہوگا اور چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر11بجکر51منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جائے گا جبکہ امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

مزید :

ماحولیات -